ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ: قومی شاہراہ پر چلتی کیمکل سے بھری لاری میں اچانک لگ گئی آگ؛ جل کر ہوگئی بھسم

انکولہ: قومی شاہراہ پر چلتی کیمکل سے بھری لاری میں اچانک لگ گئی آگ؛ جل کر ہوگئی بھسم

Sat, 24 Dec 2022 19:13:08    S.O. News Service

انکولہ:24؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) قومی شاہراہ پر اپنی مخصوص رفتار سے چلنے والی کیمیائی اشیاء سے بھری لاری میں اچانک آگ لگ جانے سے پوری لاری جل کر بھسم ہوگئی۔ حادثہ انکولہ تعلقہ کے وجرلی قومی شاہراہ 63 پرپیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کےمطابق کمیکل سے بھری لاری ہبلی سے انکولہ ہوتے ہوئے منگلوروجارہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران اس لاری کو کسی دوسری سواری نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں لاری میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثہ میں لاری ڈرائیوراپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ 

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، محکمہ فوریسٹ اور پولس کاعملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اورآگ پر قابو پانے کی کوشش کی، مگر فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ہی آگ نے اپنا کام تمام کرلیا تھا۔ معاملے کو لےکر انکولہ پولس تھانےمیں شکایت درج ہوئی ہے۔


Share: